10:19 am
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد

10:19 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) سول عدالت نے مشہور ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی۔
سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہاتھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبریں