03:25 pm
چاہنے والے کی حریم شاہ کو گلے لگانے کی کوشش ویڈیو منظر عام پر آگئی

چاہنے والے کی حریم شاہ کو گلے لگانے کی کوشش ویڈیو منظر عام پر آگئی

03:25 pm

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) حریم شاہ آئے روزکوئی نئی ہی ویڈیو جاری کردیتی ہیں جن میں سے کئی ویڈیوز میں ان کے ہمراہ ان کے چاہنے والے ہوتے ہیں۔ اگرچہ حریم شاہ کی شہرت کچھ اتنی اچھی نہیں لیکن نہ جانے چاہنے والوں کوکیوں ایسا لگتا ہے کہ اگرٹک ٹاک سٹار سے ملاقات کا موقع مل جائے تو وہ بھی دل کی ساری مرادیں پوری کر لیں گے۔ ایسا ہی منظر ایک نئی ویڈیو میں دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں ایک پرستار حریم شاہ کے ساتھ کھڑے ہوکر ویڈیو بناتے ہوئے ان سے غیر معمولی قربت کی کوشش کررہا ہے
اور ان کے بدن کو اپنے بد ن سے چھو رہا ہے۔لیکن حریم شاہ اسے دور ہٹا رہی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کے بارے میں لکھا گیا’ یہ ہراسانی ہے، پرستاروں کو سیلفی لینے کی اجازت دینے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ گلے لگانا شروع کردیں، بلا اجازت چھونے یا گلے لگانے کی کوشش کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔‘

تازہ ترین خبریں