02:43 pm
میوزک ،ہنگامہ اور۔۔۔۔۔ پاکستان میں کون  سی بڑی سروس پاکستان میں لانچ ہونےوالی ہے؟انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی بڑی خبر

میوزک ،ہنگامہ اور۔۔۔۔۔ پاکستان میں کون سی بڑی سروس پاکستان میں لانچ ہونےوالی ہے؟انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی بڑی خبر

02:43 pm

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ویب سائٹ کی سروسز کو پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے، تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ
براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔’اسپاٹی فائے‘ کو اپنے پوڈ کاسٹ شوز اور دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں انتہائی بہترین کوالٹی کے ساتھ میوزک کی فراہمی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔گزشتہ برس ہی اس بات کہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’اسپاٹی فائے‘ ممکنہ طور پر 2022 تک پاکستان میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کرے گی اور اب انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں یہ خبرپڑھ لیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

عدالت نے سیف اللہ ابڑو کی قسمت کافیصلہ سنادیا،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

عدالت نے سیف اللہ ابڑو کی قسمت کافیصلہ سنادیا،اپوزیشن اتحاد بھی حیران

پاک فضائیہ کے جانبازوں کا فضائی مارچ کا مظاہرہ،دشمن پر سکتہ طاری ہوگیا

پاک فضائیہ کے جانبازوں کا فضائی مارچ کا مظاہرہ،دشمن پر سکتہ طاری ہوگیا

سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

چپکے سے مریم نواز کی گرفتاری کی تیاری، کب پکڑا جائےگا؟ کارکنوں کو پریشان کردینےوالی خبر

چپکے سے مریم نواز کی گرفتاری کی تیاری، کب پکڑا جائےگا؟ کارکنوں کو پریشان کردینےوالی خبر

پرجوش خیر مقدم اور پرعنایت میزبانی پرسری لنکن صدر اورعوام کا مشکور ہوں،وزیراعظم عمران خان

پرجوش خیر مقدم اور پرعنایت میزبانی پرسری لنکن صدر اورعوام کا مشکور ہوں،وزیراعظم عمران خان