01:48 pm
امیتابھ بچن کو کرینہ کپور کے پائوں دھونا پڑ گئے ، وجہ کیا بنی؟ مداح بھی سُن کر حیران رہ جائیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بالی وڈ میں بیبو کہلائے جانے والی کرینہ کپور کے پاؤں دھوئے تھے؟بھارتی میڈیا پر ماضی کا ایک قصہ  زیرِ گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کرینہ امیتابھ کو بہت برا آدمی سمجھتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 1983 کا ہے جن دنوں بالی وڈ فلم 'پکار 'کی
عکسبندی ہورہی تھی، پکار میں امیتابھ کے ہمراہ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے اداکاری کی تھی، امتیابھ نے خود بتایا تھا کہ کرینہ شوٹنگ دیکھنے پکار کے سیٹ پر پہنچیں اور شوٹنگ کے دوران ایک سین ایسا آیا جب میں رندھیر کپور کو بری طرح پیٹ رہا تھا۔امیتابھ بچن کے مطابق ننھی کرینہ کو اُس وقت یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ شوٹنگ کے درمیان ہی مٹی پر ننگے پاؤں بھاگتی ہوئی آئیں اور والد سے لپٹ گئیں۔اداکار نے مزید بتایا کہ کرینہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بے حد پریشان دکھائی دے رہی تھیں، میں نے پھر کرینہ کو اپنے پاس بٹھایا اور مٹی لگے پاؤں کو پانی سے دھویا، ساتھ ہی سمجھایا کہ یہ صرف فلم ہے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں 'کبھی خوشی کبھی غم' ، 'دیو' اور 'ستیاگراہ' شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 