01:01 pm
والد کا انتقال، معروف اداکار محب مرزا غم سے نڈھال، دعائے مغفرت کی اپیل 

سلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف اداکار محب مرزا کے والد محسن مرزا انتقال کرگئے۔محب مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن درج کیا، اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 13 جنوری کو ہوا۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عام طور پر میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں لگاتا لیکن اب چاہتا ہوں کہ دنیا اس شخص (میرے والد) کے بارے میں جانے۔انہوں نے لکھا کہ میرے والد محسن مرزا، سب سے مہربان اور سب سے زیادہ دریا دل انسان تھے، اگرچہ اُنہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایچ آر میں خدمات انجام دیں لیکن ’فن‘ ان کے خون میں دوڑتا تھا۔محب نے لکھا کہ ’میرے خاندان میں حقیقی فنکار، حقیقی سُپر اسٹار وہی ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح کسی پر اپنی مرضی نافذ کیے بغیر ایک مثالی زندگی گزاری جائے، میرے ابو، میرے ہیرو، ایک سچے محسن۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللّہ! میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزاری اور میری والدہ (نگہت محسن) ساری زندگی ان کے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہیں لیکن میں نے ان کی طرف سے کبھی ایک شکایت بھی نہیں سنی۔محب نے والد کی وفات پر غم کا اظہار کیا اور تمام چاہنے والوں سے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنے کا بھی کہا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ زندگی میں جتنے مشکل کام کیے ان میں سے مشکل ترین آپ کو غسل دینا اور پھر منوں مٹی تلے دفن کرنا تھا۔ https://www.instagram.com/p/CY1XzJEL6Jv/?utm_source=ig_web_copy_link Showbiz news in Urdu

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 