06:57 pm
بیوی سے کہتا ہوں سال بھر حکم چلاؤ لیکن کچھ دن خود کو میرا غلام بھی سمجھو، خلیل الرحمان قمر

بیوی سے کہتا ہوں سال بھر حکم چلاؤ لیکن کچھ دن خود کو میرا غلام بھی سمجھو، خلیل الرحمان قمر

06:57 pm

معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو بیوی کو کہتے ہیں
کہ سال بھر حکم چلاؤ لیکن کچھ دن خود کو میرا غلام بھی سمجھوایک ٹاک شو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے ہراسانی ، طلاق یافتہ خواتین اور شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے ہراسانی سے سوال پر کہا کہ اگر ایک لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتی ہے اور وہ اسے گھورتا ہے تو یہ ہراسانی نہیں لیکن اگر ایک لڑکی کو ایسا لڑکا گھورتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتی تو یہ ہراسانی ہے، یہ بالکل فضول بات ہے ۔شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ان کے 3 مشورے ہیں اور ان پر وہ خود بھی سختی سے عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ وہ ابھی نادان ہے، اس لیے اسے کسی ایسی عورت سے دوستی نہیں کرنی چاہیے جس کا بریک اپ یا طلاق ہوئی ہو۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ طلاق یافتہ خواتین بُری عورتیں ہوتی ہیں۔ مگر طلاق یافتہ عورتیں آپ کی خوشی میں کبھی خوش ہو ہی نہیں ہوسکتیں، کیونکہ جو آپ کے پاس ہے وہ انہیں کھوچکی ہیں۔ یہ انسانی فطرت ہے۔خلیل الرحمان قمر نے دوسرا مشورہ بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے سال میں کم از کم چار سے پانچ دن ”اپنے غلام جیسا برتاؤ“ برداشت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ان کی انا کو بھی سکون ملے۔انہوں نے کہا کہ ”مجھ پر سارا سال حکومت کرو لیکن چار پانچ دن میرے غلام بن جاؤ تاکہ میں بھی اپنی انا کی تسکین کر سکوں اور خود کو غالب آدمی کی طرح محسوس کرسکوں۔“خلیل الرحمان نے کہا کہ شادی کے بعد مرد اپنی دلہن کو ہمیشہ یہ کہتا ہے کہ میری ماں کی عزت کرنا۔ ایسا کیوں؟ کیا آپ کی والدہ پہلے سے ہی عزت کی مستحق نہیں جو آپ بیوی سے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں ؟

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی