11:26 am
انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

11:26 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تماثیل تھیٹرکے مالک،لیجنڈری فنکار افضال احمد برین ہیمرج کے باعث انتقال
کرگئے۔ اسٹیج ، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار افضال احمد کو برین ہیمرج کے باعث تشویشناک حالت میں یکم دسمبرکو جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود افضال احمد آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔سید افضال احمد نے ایچی سن سے تعلیم حاصل کی، پرکشش شخصیت کے مالک تھے جس کی وجہ سے شوبز کا شوق ہوا، گھرانہ چونکہ مذہبی تھا اس لئے خاندان والوں نے مخالفت کی پھر گھر بار چھوڑ کر شوبز کی دنیا میں آگئے اور اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں 18سالہ افضال احمد کا 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کیا۔ پھر منو بھائی کے ڈرامے جزیرہ میں کمال اداکاری کی۔ اس کے بعد دھڑا دھڑ فلمیں ملنا شروع ہو گئیں۔افضال احمد نے 1968اور2012کے درمیان 384فلموں میں کام کیا، ہاشو خان، انسان، گدھا، پہلاوار بنارسی ٹھگ، جیر ابلیڈ، سید ھا راستہ، نوکرو وہٹی دا، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، چن وریام، ملے گا ظلم دا بدلہ، خبردار، سیدھا راستہ اور سستا خون مہنگا پانی جیسی لاتعداد سپر ہٹ فلمیں ان کے کریڈٹ پر تھیں۔افضال احمد نےفلموں میں اداکاری کے اَن مٹ نقوش چھوڑے۔واضح رہےکہ افضال احمدکو 10سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا،فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زبان پر لقوہ پڑگیا جس کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہوگئے اور معذوری کے باعث وہیل چیئر پر آگئے ،10 سال اسی بیچارگی کے عالم میں گزارتے افضال احمد آج خالق حقیقی سے جاملے۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی