06:40 pm
نورا فتیحی ہندوستانی پرچم لہرانے پرتنقید کی زد میں،سوشل میڈیا پرٹرولنگ

نیویارک (نیوز ڈیسک )اداکارہ نورا فتیحی نے  فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے کنسرٹ میں
بھارتی پرچم لہرایا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرٹرولنگ شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ معروف رقاصہ نورا فتیحی وہ پہلی بھارتی آرٹسٹ ہیں جس نے فیفا کے پلیٹ فارم پر پرفارم کیا ، تاہم اداکارہ کو انکی بھارت سے محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ۔نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ ’لائٹ دی سکائی‘ میں بھی فیچر ہوئیں ۔ اداکارہ کی قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران ایک فیسٹول میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ڈانس پرفارمنس کے دوران بھارت سے محبت کے اظہار کے لئے اداکارہ نے بھارتی پرچم تھاما تاہم نورا نے بھارتی پرچم کو غلط انداز میں لہرایا ۔ جس کے بعد سے ان کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ۔ایک صارف نے لکھا کہ "وہ بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں حالانکہ وہ بھارتی شہری نہیں" ۔ایک صارف نے نورا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کہ بھائی وہ انڈیا سے تعلق نہیں رکھتی وہ یہاں سے صرف کما رہی ہے اسے کیسے اس جھنڈے کی قدر ہوگی؟ایک اور صارف نے نورا کے حق میں لکھا کہ اتنی بھیڑ اور پریشر میں ایسا ہو سکتا ہے ۔یاد رہے کہ نورا فتیحی کا تعلق مراکش کے ایک خاندان سے ہے ، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں ۔ 2015 میں بھارتی فلموں میں آئیٹم سانگز سے انٹری دی ۔ پھر اسی سال بگ باس کے سیزن 9 میں بطور امیدوار شرکت کی جس کے بعد سے ان کی مقبولیت بڑھنے لگی ۔ 2019 میں تنزانین میوزیشن کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل انگلش گانے"پاپیتا " میں ڈیبیو کیا ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب