02:37 pm
مہیش بھٹ کو والد نے ادھار واپس کیا تو اُنہیں یقین نہ آیا، عامر مشکل دنوں کو یادکرکے آبدیدہ

بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے عامر خان اپنی زندگی کے مشکل ترین
دنوں کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔حال ہی میں عامر خان نے 'ہیومنز آف بمبئی' کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ماضی کے دنوں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر وہ اپنے آنسو قابو میں نا رکھ پائے۔ عامر خان نے کہا کہ 'میں گزرے دنوں کو یاد کرکے بہت جلدی رو جاتا ہوں، میرے لیے آنسو پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔عامر خان نے انٹرویو میں کہا میرے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر تھے اس لیے کئی لوگ سمجھتے تھے ہمارے مالی حالات اچھے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا، والد نے کئی لوگوں سے ادھار پیسے لے رکھے تھے جنہیں وہ واپس نہیں کرپا رہے تھے اور روز کئی فون کالز آتیں جس میں لوگ ان سے اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔اداکار نے کہا اکثر والد کی فون پر لڑائی بھی ہو جاتی تھی اور وہ کہتے نہیں ہے میرے پاس ، میں کیا کروں۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب انہوں نے مہیش بھٹ سے لی ہوئی رقم واپس کی تو مہیش بھٹ کو یقین ہی نہیں آیا، وہ پیسے واپس ملنے کی امید بالکل چھوڑ چکے تھے۔عامر خان نے بتایا کہ والد کو اس حال میں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی، بعد میں جب حالات بہتر ہوئے تو ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جس سے جو رقم لی ہے اسے واپس کی جائے۔ان کا کہنا تھا 'مجھے نہیں معلوم انڈسٹری میں لوگ مجھے پرفیکشنسٹ کیوں کہتے ہیں، میں ہر چیز میں جادو تلاش کرتا ہوں اور ہمیشہ دل کی سنتا ہوں، دماغ کہے بھی کہ نہیں یہ چیز نہیں کرنی،تب بھی نہیں سنتا اور جو دل میں آئے وہی کرتا ہوں'۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری