05:42 pm
امید ہے پاپا کی مغرور شہزادیوں کو جیل بھیجا جائیگا'، لاہور اسکول واقعے پر اداکار پھٹ پڑے

امید ہے پاپا کی مغرور شہزادیوں کو جیل بھیجا جائیگا'، لاہور اسکول واقعے پر اداکار پھٹ پڑے

05:42 pm

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبات کی جانب سے ایک طالبہ کو تذلیل کرنے اور اس سے انسانیت سوز رویہ اختیار کرنے پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں اور تشدد کرنے والی طالبات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اداکارہ یشما گل نے تشدد کے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کب ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو یہ بات سمجھ آئے گی کہ کسی کی
تذلیل کرنا اور کسی کو تشدد کا نشانہ بنانا اچھی بات نہیں ہوتی۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی اس واقعےسے متعلق سلسلہ وار ٹوئٹس کیں اور کہا کہ تضحیک کرنے والی ملزم لڑکیوں کو اچھا انسان بننے کا موقع ملنا چاہیے لیکن جو اس واقعے سے متاثر ہوئی، اسے بھی انصاف ملنا چاہیے۔ علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں پر تشدد اور تضحیک کے مسئلے پر بات ہونی چاہیے، اس حوالے سے اسکول اور کالجز میں قوانین اور ضوابط ترتیب دینے چاہئیں۔ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بھی اس رویے کو گھٹیا اور نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یہ غیر انسانی مخلوق کون ہے؟ ساتھ ہی گلوکارہ نے وزارت تعلیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مینش کیا اور سوال کیا کہ کیا آپ لوگ پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ان طالبات کو اخلاقیات کا سبق پڑھا سکتے ہیں؟ اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اس عمل کو قابلِ نفرت قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ انہیں امید ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو انصاف ملے گا اور پاپا کی شہزادیوں کو سزا ملے گی اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ایسے واقعات کے ذمہ دار بچوں کے والدین ہیں جو نہیں جانتے کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں؟ احمد علی بٹ نے لکھا کہ منشیات کے بے جا استعمال اور میڈیا کے منفی استعمال سے ہمارے بچے اور نوجوان غلط راہ پر چلے گئے ہیں۔ احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ چار لڑکیاں مل کر ایک لڑکی پر تشدد کر رہی تھیں جب کہ باقی لڑکیاں ان کی ویڈیوز بنا کر لڑکی کا نام لے کر انہیں تضحیک کا نشانہ بنا رہی تھیں۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار