06:27 pm
شدید تنقید کے بعد اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

شدید تنقید کے بعد اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

06:27 pm

بھارتی اداکار اکشے کمار نے شدید تنقید کے بعد کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ کمایا ہے، جو مقام اور عزت حاصل کی ہے وہ مجھے اپنے ملک سے ملی ہے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اس کے بدلے میں اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے کا موقع ملا۔ ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ بہت تکلیف ہوتے ہے جب لوگ سچ جانے بنا
آپ پر تنقید کرتے ہیں، میری کینیڈین شہریت کے معاملے پر بھی لوگوں نے ایسا ہی کیا اور اسباب معلوم کیے بنا ہی مجھے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اکشے کمار نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں ان پر ایک بہت ہی برا دور آیا تھا جب ان کی ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اور لگاتار 15 فلاپ فلمیں دینے کے بعد وہ مایوس ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تب انہیں لگا کہ اتنی ناکامی کے بعد یہاں کام تو ملنا نہیں اور جینے کیلئے کام تو کرنا پڑیگا، اس دوران کینیڈا میں مقیم ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کینیڈا آجائیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ دوست کے مشورے پر انہوں نے کینیڈا جانے کیلئے درخواست دی اور ان کی درخواست قبول ہو گئی لیکن وہاں جانے کے بعد پیچھے رکی ہوئی ان کی دو فلمیں رلیز ہوئیں اور خوش قسمتی سے دونوں بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد دوست نے انہیں دوبارہ مشورہ دیا کہ میں واپس آکر اپنے کیرئیر کیلئے مزید محنت کروں اور پھر میں واپس آگیا۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے لیکن اب میں نے اپنی کینیڈین شہریت ترک کرنے اور اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا