10:24 am
لیجنڈ اداکار قوی خان انتقال کر گئے، وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

لیجنڈ اداکار قوی خان انتقال کر گئے، وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

10:24 am

لاہور (نیوزڈیسک) معروف پاکستانی اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں
انتقال کر گئے۔اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سےکینیڈا میں ہی مقیم تھے، قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جبکہ حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ "نشان پاکستان" کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لیجنڈ اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی ، سٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قوی خان کا انتقال فن کے شعبے کا بڑا نقصان ہے، وہ جتنے اچھے فنکار تھے اتنے ہی اچھے انسان تھے، ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی کیا گیا۔مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لیجنڈری اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے، ان کی فنکارانہ صلاحیتوں نے مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھوا، انہوں نے جس کردار کو بھی نبھایا اس کے ساتھ انصاف کیا۔اداکار قوی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے لیجنڈ اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغامات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا