02:55 pm
معروف کامیڈین امان اللہ خان کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

معروف کامیڈین امان اللہ خان کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

02:55 pm

لاہور( نیوزڈیسک)معروف کامیڈین امان اللہ خان کو بچھڑے 3 برس بیت گئے، کامیڈی کنگ نے
پوری دنیا میں اپنے فن سے پاکستان کا نام روشن کیا، انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے فن کے بادشاہ کامیڈی کنگ امان اللہ خان 1954ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، امان اللہ خان نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی لیکن اپنی کامیڈی سے زندگی کو شاندار بنا ڈالا، وہ لڑکپن سے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے پھیری لگا کر چیزیں بیچتے رہے۔انہوں نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995ء میں تھیٹر سے کیا، انہیں شروع میں چھوٹے موٹے کردار ملے، کامیڈی کنگ امان اللہ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ پیش کیا اوربہت سے ڈراموں کو اپنی کامیڈی سے یادگار بنا دیا۔2006ء میں پہلی فلم ’’ ون ٹو کا ون‘‘ اور 2014ء میں فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں اداکاری کی، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے امان اللہ خان نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا، بھارت سمیت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور پاکستان کا نام روشن کیا۔کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو 2018ء میں حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔دل کا حال جو بھی ہو وہ ہمیشہ مسکراتے اور دوسروں کو ہنساتے رہے، چار دہائیوں سے زیادہ لمبے کیریئر میں امان اللہ نے اپنے چاہنے والوں کو خوب ہنسایا، انہوں نے متعدد فنکاروں کو خواب پورے کرنے کا بھی موقع دیا۔معروف کامیڈین امان اللہ خان گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور 6 مارچ 2020ء کو نجی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز