02:08 pm
قومی ٹیم کا اہم ترین شخص جو پچھلے اتوار خودکشی کرنے لگا تھا

قومی ٹیم کا اہم ترین شخص جو پچھلے اتوار خودکشی کرنے لگا تھا

02:08 pm

لارڈز(این این آئی) قومی ٹیم کا اہم ترین شخص جو پچھلے اتوار خودکشی کرنے لگا تھا مگر پھر ۔۔! قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں سب کچھ بہت جلدی ہوا، آپ ایک میچ ہارے اور پھر دوسرا میچ ہارے، یہ ورلڈکپ ہے، میڈیا سکروٹنی کے ساتھ لوگوں کی توقعات بھی ہوتی ہیں اور پھر ٹورنامنٹ میں آپ اچانک تقریباً دفاعی پوزیشن پر چلے جائیں، میں تو پچھلی اتوار کو خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا
کہ ہم سب ایک دوسرے سے یہی کہہ رہے تھے کہ صرف ایک اچھی کارکردگی ہمارے حوصلے بڑھا سکتی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جس طرح فخر زمان اور امام الحق نے آغاز فراہم کیا اور پھر حارث سہیل نے بیٹنگ کی، باؤلرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم جیت گئے۔ مکی آرتھر نے مزید کہاہے کہ جنوبی افریقا سے جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہمارا کمبی نیشن بہترین تھا اور دو تبدیلیوں سے ٹیم کو فائدہ ہوا، محمد عامر ٹورنامنٹ میں متاتر کن بولنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہاکہ شعیب اچھی محنت کررہا تھا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔