07:44 pm
گرین شرٹس ٹیسٹ کرکٹ کی واحد ٹیم جو کبھی بھی ایک سیشن کے دوران آل آئوٹ  نہیں ہوئی

گرین شرٹس ٹیسٹ کرکٹ کی واحد ٹیم جو کبھی بھی ایک سیشن کے دوران آل آئوٹ نہیں ہوئی

07:44 pm

لاہور( آن لائن )آئر لینڈ کو گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 142تاریخ کا وہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو کسی اور ٹیم کے پاس نہیں ہے ۔ پاکستان اب ٹیسٹ کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو کبھی بھی ایک سیشن کے دوران آل آٹ نہیں ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز واحد ٹیسٹ میں انگلش پیسرز کیخلاف آئرش بیٹنگ لائن موم کی طرح پگھل گئی جس کی دوسری اننگز 182 کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے
محض 38 رنز پر تمام ہو گئی،کرس ووکس اور سٹورٹ براڈ کی فتح گر بالنگ نے تیسرے روز 143 رنز سے کامیابی کا سامان کرتے ہوئے حریفوں کی پہلی ٹیسٹ فتح کے خواب چکنا چور کردیئے تاہم مرد میدان کا ایوارڈ جیک لیچ لے اڑے۔لارڈز پر واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز نو وکٹوں پر 303 رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی لیکن سٹورٹ تھامپسن نے پہلی بال پر اولی سٹون کو برطرف کر کے اپنی وکٹوں کی تعداد تین تک پہنچا دی جبکہ اس سے قبل مارک اڈیر تین اور بوائیڈ رینکن دو وکٹیں لے چکے تھے۔آئرلینڈ نے 182 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ابتدائی نقصانات کے باوجود دسویں اوور میں سکور تین وکٹوں پر 24 رنز تھا لیکن اننگز میں دوہرے عدد تک رسائی پانے والے جیمز میکولم گیارہ رنز بنا کر میدان سے باہر گئے تو یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے والی آئرش ٹیم 16ویں اوور میں ایک سیشن کے دوران محض 38 رنز پر دم توڑ گئی۔کرس ووکس نے چھ اورسٹورٹ براڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔آئرلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ساتواں کمتر مجموعہ حاصل کیا جو 64 برس میں سب سے کمترین ٹوٹل جبکہ 94 بالز پر مشتمل مشترکہ دوسری مختصر ترین اننگزکا نیا ریکارڈ بھی ثابت ہوا۔ایک صدی کے عرصے میں یہ دوسرا موقع تھا کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 100 سے کم سکور پر ڈھیر ہو کر بھی ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہی


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج