09:47 pm
 عبدالقادر نے مکی آرتھر  کے عہدے میں توسیع پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد( آن لائن )سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے ہیڈ کوچ کے عہدے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی موجودگی میں چیف کوچ کے عہدے کی کوئی حثییت نہیں رہتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے مشورے پر مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی جا رہی ہے، مکی آرتھر کو قومی ٹیم کے ساتھ معاہدے کو بڑھا کر آپ دوسروں کا حق مار رہے ہیں، وسیم اکرم کو اگر کرکٹ کا اتنا ہی درد ہے تو وہ کرکٹ کمیٹی چھوڑ کر قومی ٹیم کا بولنگ کوچ کیوں نہیں بن جاتے جب کہ ٹیم میں بیٹنگ،
بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی موجودگی میں چیف کوچ کے عہدے کی آخر کیا حثییت باقی رہ جاتی ہے، مکی آرتھر نے پی سی بی سے گزشتہ تین برسوں میں لاکھوں ڈالرز وصول کئے، اتنا بھاری معاوضہ وصول کرنے کے باوجود اس کی اپنی کارکردگی کیا ہے۔ایک سوا ل پر ماضی کے عظیم اسپنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر قومی ٹیم کے دروازے بند کرنے کی بجائے جرمانے کئے جانے چاہیے، آغاز میں جرمانے کی رقم ایک لاکھ ہونی چاہیے، بار بار خلاف ورزی پر اس رقم میں اضافہ کیا جاتا رہنا چاہیے۔عبدالقادر نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ سیاست کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بہت گند ہے، بورڈ میں اس وقت کوئی سسٹم ہی نہیں ہے، احمد شہزاد، سہیل خان سمیت متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں کا کرکٹ کیریئر خراب کر دیا گیا۔لیگ اسپنر نے کہا کہ یہ وہ کھلاڑی تھے جو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے اور ان پلیئرز پر قوم کا بہت زیادہ سرمایہ لگا ہوا تھا لیکن ان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرتے وقت یہ تک نہیں سوچا گیا کہ بورڈ کے اس اقدام سے کتنا زیادہ نقصان ہوگا۔ سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسائل کے حل کے لئے مستقل حل ڈھونڈا جائے اور کوڈ آف کنڈیکٹ تیار کر کے پلیئرز کو بتایا جائے کہ میچ فکس کرنے، جان بوجھ کر آٹ ہونے یاغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں کس کس طرح کے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر