08:15 am
​​​​​​​شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

​​​​​​​شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

08:15 am

دوہا : کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی 10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 
Shahid Afridi ✔ @SAfridiOfficial I want to express deepest gratitude to The Qatar Olympic Committee President @JoaanBinHamad & Mr Yousef Al Kuwari for announcing QPL T10 Cricket League.With your support&as a Brand Ambassador,we can make this a mega event which will not only promote cricket but also tourism in🇶🇦 یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنی ٹیم برامپٹن والوز کی جانب سے ایڈ مونٹن رائلز کے خلاف10چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 81رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوار ڈ اپنے نام کیا تھا ۔