06:36 pm
سترہواں ہوم لیس ورلڈ کپ ، پاکستان نے اسرائیلی ٹیم کو عبرتناک شکست دیدی

سترہواں ہوم لیس ورلڈ کپ ، پاکستان نے اسرائیلی ٹیم کو عبرتناک شکست دیدی

06:36 pm

لاہور( آن لائن )پاکستان کے دنیا بھر کے سفارتی تعلقات ہیں تاہم اسلامی ملک ہونے کی بناپر پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں ہے، پاکستانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز اسرائیلی کھلاڑی ایک دوسرے کو گلے ملے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے حریفوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ برطانوی علاقے ویلز کے شہرکارڈف میں کھیلا گیا،
جہاں بے گھر افراد کا فٹبال عالمی کپ کھیلا جا رہا ہے۔یہ محض کھیل نہیں بلکہ بے گھروں کا ورلڈ کپ مشکل حالات میں گھرے ان کھلاڑیوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔17 ویں ہوم لیس ورلڈ کپ میں پچاس ممالک کے 500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ستائیس جولائی سے شروع ہونیوالا یہ عالمی کپ 7 روز جاری رہے گا۔ایونٹ کے دوران جرمنی اور کئی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی بے گھر افراد کی ٹیموں سے لیکر پاکستان، بھارت سمیت 50 سے زائد ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 16 ممالک کی ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مردوں کے ورلڈ کپ کے 44 ممالک پر مشتمل ٹیمیں آٹھ گروپوں میں منقسم ہیں۔ ہر گروپ میں پانچ یا چھ ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ای میں پاکستان اور اسرائیل سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں، تین ٹیمیں اگلے رانڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ دیگر ٹیموں میں فرانس، پرتگال، ہنگری اور شمالی آئرلینڈ مد مقابل ہیں۔گرین شرٹس نے پہلا میچ اسرائیل کیخلاف کھیلا اور حریف ٹیم کو پچھاڑا۔ان مقابلوں کا دورانیہ14منٹ ہے، قومی پلیئرز نے پہلے ہاف میں 2 کے مقابلے میں 4 گول سے سبقت حاصل کر لی تھی۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو اسرائیلی کھلاڑیوں نے تیسرا گول کر دیا تو دکھائی دیا کہ مقابلہ سخت ہو گا لیکن اسی دوران حریف کھلاڑیوں پر دھاک بیٹھاتے ہوئے پانچ مزید گول کر کے 4 کے مقابلے میں 9 گول سے جیت لیا۔گروپ ایچ میں شامل جرمن ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں لیتھوانیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹیم بوسنیا ہرزیگوینا کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست کھا گئی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت مہران یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم عبداللہ قادری کررہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں ٹنڈو باگو سندھ کے احسان علی و عمار محبوب، گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے طالب علم و گول کیپر عبداللہ شاہ، عدنان، کرار شاہ، سیف اللہ خان،مراد خان شامل ہیں

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ