08:02 pm
مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020تک عہدوں پر برقرار رکھا جائے :وسیم اکرم

مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020تک عہدوں پر برقرار رکھا جائے :وسیم اکرم

08:02 pm

لاہور(آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی کو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش لاحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بورڈکھلاڑیوں کے کھیل میں تسلسل اور مستقل مزاجی دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان کا اگلا امتحان چند ماہ بعد ہے۔مصروف شیڈول اور ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کیاگیا ہے تاکہ وہ تازہ دم اور ذہنی طور پر مطمئن ہو کر انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔گرین شرٹس کو نومبر ،
دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جبکہ آئندہ سا ل ایشیائ� کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل صرف تین ون ڈے اور نو ،دس ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت ممکن ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہے تاہم کپتان سرفرازا حمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی موجودگی میں قومی ٹیم گزشتہ ڈھائی سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اس وقت پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کیخلاف8 ٹیسٹ میچز کھیلے گی لہٰذا پی سی بی کو یہ فکر لاحق ہے کہ کس طرح پانچ روزہ فارمیٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے علیحدہ کپتا ن اور کوچز مقرر کر دیئے جائیں تاہم اس معاملے کو اس ماہ کے اواخر میں کرکٹ کمیٹی کے سامنے اجلاس میں اٹھایا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کے اوائل میں منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان نے لندن میں کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم سے ملاقات کی تھی جسکے دوران سابق فاسٹ بالر نے بورڈ کے ٹاپ آفیشل کو مشورہ دیا کہ وہ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک لمیٹڈ اوور ز کی کرکٹ کیلئے عہدوں پر برقرار رکھیں کیونکہ دونوں کی تبدیلی سے ٹیم کو فوری فائدہ حاصل نہیں ہو سکے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں چند بڑے فیصلے ہوں گے اوربورڈ ٹیسٹ، لمیٹڈاوورز کی کرکٹ کیلئے علیحدہ کپتانوں اور ہیڈ کوچز کے انتخاب پر غور کر رہا ہے

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع