08:55 pm
اس عمر میں بھی اتنا سٹیمنا ۔۔۔گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دار بلے بازی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں عمدہ بیٹنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے 81رنز بنائے اور مخالفت ٹیم کو 207 رنز کا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے
باعث برامٹن وولوز نے ایڈمونٹن رائلز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔کینیڈا میں جاری لیگ میں برامٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز سکور کئے۔ بوم بوم آفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بین کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح شاہد آفریدی کی برامٹن وولوز نے شاداب خان کی ایڈمونٹن رائلز کا با آسانی شکست دے دی۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی