12:41 pm
مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں، کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں کیں اور ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کی کارکردگی رپورٹ جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی جس میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ودیگر موجود تھے۔مکی آرتھر نے ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز پر رپورٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو جمع کرائی، ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکے، پاکستان ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈنگ مسائل کا شکار ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹاپ آرڈر بہتر ہے لیکن مڈل آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ نہ ہوتا تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلتی۔علاوہ ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم کے انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ کی مدت میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 تک توسیع دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلور پہلے ہی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کپتان تبدیل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے سوچ سمجھ کر کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ سرفراز سے ٹیسٹ کی کپتانی لے کر شان مسعود کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔