06:45 am
قومی ٹیم کےفاسٹ بولرحسن علی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے

قومی ٹیم کےفاسٹ بولرحسن علی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے

06:45 am

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے، بھارتی میڈیا کے مطابق حسن علی اورشامیہ آرزو کا نکاح 20اگست کودبئی میں ہوگا۔ظہیرعباس، محسن خان اورشعیب ملک کےبعد ایک اورپاکستانی کرکٹربھارت کےداماد بننے جا رہے ہیں،فاسٹ بولرحسن علی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہےہیں ۔شامیہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقےمیواٹ سے ہے،
وہ دبئی کی ائیرلائن میں فلائٹ انجینئرہیں۔بھارتی میڈیا نے لڑکی کے والد کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حسن علی اورشامیہ کا نکاح 20 اگست کودبئی میں طے ہوا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرظہیرعباس اورمحسن خان بھارتی خواتین سے شادی کرچکےہیں جبکہ موجودہ کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاکا تعلق بھی بھارت سے ہے۔