09:36 am
نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی

نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی

09:36 am

 آکلینڈ (آن لائن )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔ کیویز ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اگست میں سری لنکا کا دورہ کریگی جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز تین روزہ ٹور میچ سے کریگی جو 8 سے 10
 
اگست تک کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست تک گال میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد کیویز ٹیم 29 اگست کو ایک ٹور میچ کھیلے گی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 31 اگست کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں