09:53 am
پشاور زلمی نے سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کردیا

پشاور زلمی نے سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کردیا

09:53 am

لاہور( این این آئی )پشاور زلمی نے کھیلوں کے فروغ میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کر دیا ،پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا گرینڈ ایونٹ3اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا،ایونٹ زلمی ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا ۔پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس
 
کا بڑا مقابلہ 3 اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ مقابلے زلمی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے سیرے فائٹ نائٹس کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے ۔پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل زلمی پورے پاکستان میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیفروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔چیئرمین سیرے فائٹ نائٹس سعد خان نے کہا کہ پشاور زلمی برانڈ سے اشتراک کے بعد ہمیں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان فائٹرز کو اپنی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس ایونٹ اور پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو فروغ دینے پر وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سیرے فائٹ نائٹس کے سی ای او عمر طور نے کہا کہ ان مقابلوں میں دو خواتین سمیت چھبیس فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ سے مکس مارشل آرٹ کے کھیل کو پاکستان میں فروغ حاصل ہوگا ۔3اگست کو اسلام آباد میں ہونیوالے اس گرینڈ ایونٹ کی مزید تفصیلات کے لیے پریس کانفرنس 2اگست کو مارگلہ ہوٹلز میں منعقد ہوگی جس کے بعد 3اگست کو عامر خان باکسنگ ہال میں سنسنی خیز مقابلے منعقدہوں گے۔

تازہ ترین خبریں