10:09 am
حسن علی بھی بھارت سے دلہنیا لانے کو تیار،لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے،نکاح کب ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں‎

حسن علی بھی بھارت سے دلہنیا لانے کو تیار،لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے،نکاح کب ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں‎

10:09 am

اسلام آباد (این این آئی) سابق کرکٹر شعیب ملک کے بعد حسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں 20اگست کو بھارت سے تعلق رکھنے والی شامیہ آرزو سے کرکٹر کے نکاح کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر حسن علی نے بھارت کی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی شامیہ آرزو سے شادی کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ ایک بھارتی صحافی کے مطابق حسن علی بھارتی لڑکی
 
شامیہ آرزو کے ساتھ 20 اگست کو نکاح کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق نکاح کی تقریب دبئی میں ہوگی ۔ صحافی کے مطابق حسن علی کی ہونے والی اہلیہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

تازہ ترین خبریں