09:09 am
پاک، بھارت کرکٹ سیریز، شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پاک، بھارت کرکٹ سیریز، شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

09:09 am

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی ایک بار پھر کسی نیوٹرل مقام پر بھارت کی میزبانی کا سہانے خواب دیکھنے لگا۔ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ ہم بھارت کیخلاف پاکستان یا کسی بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں، بی سی سی آئی کی سپورٹ بھی ہمیں حاصل ہے، تمام نظریں بھارتی حکومت پر ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو کھیلنے کی کب اجازت دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بی سی سی آئی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،
پاکستانی ویمنز ٹیم کو بھی اکتوبر،نومبر میں بھارت میں سیریز کھیلنا ہے، اس بارے میں بھی بھارتی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، امید ہے کہ جلد کوئی پیش رفت ہوگی۔ ایم سی سی کی کمیٹی بھی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز سے بہت مالی فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر ان کے ساتھ میچز نہیں ہوئے توپھر بھی ہم اپنے وسائل پیداکرنے کی پلاننگ کررہے ہیں، روایتی حریف کے ساتھ 5 سال بھی سیریز نہ ہوتو خسارے میں نہیں جائیں گے، ماضی میں کرکٹ بورڈ کو کماؤپوت بنانے میں زیادہ سنجیدگی نہیں اپنائی گئی، ہم اب اس پر توجہ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ2006ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور موجود ہ بھارتی ٹیم کے ایک بھی کھلاڑی نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے ۔

تازہ ترین خبریں