12:01 pm
حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق

حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق

12:01 pm

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک ) معروف فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا ہے۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا
میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔