06:25 am
مکی آرتھر نے نوجوان آمکی آرتھر نے شاداب خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی

مکی آرتھر نے نوجوان آمکی آرتھر نے شاداب خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی

06:25 am

سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان کس کو بنا یا جا ئے ؟ لاہور(نیوز ڈیسک) مکی آرتھر نے شاداب خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پی سی بی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ورلڈکپ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، جبکہ نوجوان آل راونڈر کو سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان بنانے کی تجویز دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے
کہ نوجوان آل راونڈر شاداب خان محدود اوورز کی کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا جائے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر جمعہ کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ اس دوران کرکٹ کمیٹی نے مکی آرتھر سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں زوال سے متعلق سخت سوالات کیے۔مکی آرتھر نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی کی زوال کی سب سے بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ ہے۔ ورلڈکپ کے دوران جن میچز میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی، ان میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کا معیار بہت برا تھا، جو شکست کا باعث بنا۔جبکہ پاکستانی ٹیم نے آخری 4 میچز میں اچھا کم بیک کیا، تاہم سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نظر ہونے کے باعث پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام ہوا۔ مکی آرتھر نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز کے فیلڈنگ کے معیار پر زیادہ کام نہیں کیا گیا، جو ٹیم کی کارکردگی کے زوال کا باعث بھی بنا۔ کرکٹ کمیٹی کیساتھ گفتگو کے دوران مکی آرتھر نے مشورہ دیا کہ سرفراز احمد کی جگہ شاداب خان کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کا نیا اور مستقل کپتان نامزد کر دیا جائے۔ تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کپتان کیلئے کسی بھی کھلاڑی کا نام تجویز نہیں کیا۔ ل راونڈر کا نا م دید یا