09:38 am
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

09:38 am

کنگسٹن(آن لائن)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) ہفتہ سے لائوڈرہل میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، 3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔ دوسرا 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8
 
اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائیگا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبریں