04:10 pm
گلوبل ٹی 20 لیگ، محمد حفیظ کی ففٹی ،شاداب خان کی 3 وکٹیں

گلوبل ٹی 20 لیگ، محمد حفیظ کی ففٹی ،شاداب خان کی 3 وکٹیں

04:10 pm

برامپٹن( آن لائن )گلوبل ٹونٹی 20 کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز کے کپتان پاکستانی سٹار محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 55 رنز سکور کیے اور شاداب خان نے 23 رنز دیکر3 وکٹیں لیں۔گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں ایڈمنٹن رائلز نے وینیپیگ ہاکس کو 8 وکٹ سے ہرادیا جب کہ فاتح ٹیم کے کپتان پاکستانی سٹار محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 55 رنز سکور کیے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور3 سکسر شامل رہے،
اوپنر انشومن رتھ 87 پر ناٹ آٹ رہے، محمد عرفان4 اوورز میں 33 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔ناکام سائیڈ کے لیے عمر اکمل نے 12رنز بنائے، لیگ سپنر شاداب خان نے 23 رنز دیکر3 وکٹیں لیں، محمد نواز اور حفیظ کو وکٹ نہیں مل پائی۔دوسرے میچ میں برامپٹن وولوز نے ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف دلچسپ مقابلہ 11رنز سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح الیون میں شامل شاہد خان آفریدی نے 8 رنز بنانے کے بعد ایک وکٹ بھی لی، وہاب نے بھی ایک کھلاڑی کو آٹ کیا

تازہ ترین خبریں