11:23 am
بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سینچری داغ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سینچری داغ دی۔گزشتہ روز سمرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلامی بلے باز نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور 55 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سینچری اسکور کی۔بابر اعظم کی بہترین بلے بازی کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمپشائر کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا اور ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے.جواب میں ہیمپشائر کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور 12ویں اوور کے اختتام پر انہوں نے 69 رنز اسکور کئے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے،
اس دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔بابر اعظم اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے 42 کی اوسط اور 123 کے اسٹرائیک ریٹ کی مدد سے 8 میچز میں 425 رنز بنا لیے ہیں۔بابر کے بعد آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔سمرسیٹ ٹیم کے کپتان نے بابر کی عمدہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز کیوں ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر بقیہ تمام ٹیم سے ایک الگ ہی کرکٹ کھیل رہے ہیں جس طرح وہ صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا