07:24 pm
کھلاڑیوں کے اعتراض کے باعث پاکستان کے ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا امکان معدوم

لاہور( آن لائن )کھلاڑیوں کے اعتراض پر رواں سیزن میں بھی پاکستان کے کسی ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کاامکان معدوم ہے۔اکتوبر میں پاکستانی ٹیم سری لنکا سے 2 ٹیسٹ کی سیریزکھیل کر ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرے گی، آئندہ برس کے اوائل میں بنگلہ دیش سے ہوم سیریز شیڈول ہے، نئے سیزن میں گرین کیپس کے کسی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا امکان نہیں لگتا،ایک طرف فرسٹ کلاس میچز فلڈ لائٹس میں کرانیکی تجویز سامنے آگئی
دوسری جانب ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی پالیسی الگ ہے، اس کی وجہ کھلاڑیوں کا اعتراض بنی جوسمجھتے ہیں کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ سے انھیں کوئی ہوم ایڈوانٹیج حاصل نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ2016میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے دبئی میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہارتے ہارتے بچی اور بمشکل فتح حاصل ہوئی ،2017میں سری لنکا سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی لیے گذشتہ برس کوئی نائٹ ٹیسٹ نہیں رکھا گیا، پی سی بی کی خواہش ہے کہ سری لنکا سے دونوں ٹیسٹ ملک میں ہی کرائے جائیں مگر ان کے بھی فلڈلائٹس میں ہونے کا زیادہ امکان نہیں لگتا۔البتہ گرین کیپس نومبر کے اواخر میں آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کا آغاز کریں گے۔دریں اثنا ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے آئی سی سی نے جدت لاتے ہوئے شریک ٹیموں کو شرٹس پر نام اور نمبر تحریر کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان اس سلسلے کا آغاز سری لنکا کیخلاف 2میچز کی سیریز سے کر رہا ہے،پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ون ڈے میچز والے نمبرز ٹیسٹ شرٹس پر بھی تحریر ہوں گے، سرفراز احمد 54، بابر اعظم 56 اور یاسر شاہ86 نمبر والی شرٹ زیب تن کریں گے، روایتی انداز کی کرکٹ میں اس جدت کو زیادہ پسند نہیں کیا جا رہا اور سوشل میڈیا پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر