01:47 pm
بیگ بیش کا نئے سیزن کیلئے مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ

بیگ بیش کا نئے سیزن کیلئے مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ

01:47 pm

میلبرن( آن لائن ) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے نئے سیزن کے لیے مختلف ٹیموں نے پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔بگ بیش کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، محمد حسنین اور آل رانڈر فہیم اشرف سے ٹیموں نے رابطہ کیا ہے۔ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ بالر شاہین آفریدی سے معاہدہ کرنے میں مختلف ٹیموں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے
کہ اکتوبر 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد آسٹریلیا میں ہوگا اور وہاں کھیلنے کا تجربہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔