12:27 pm
ورلڈ کپ سے بغیر وجہ بتائے ڈراپ کرنے پر فرسٹریشن میں منہ پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا :قومی فاسٹ باؤلر

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی فاسٹ باؤلر جنید خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بدولت محمد عامر اور وہاب ریاض کا خلاءپر کر سکتے ہیں۔جنید خان نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی سکواڈ میں ان کا نام شامل تھا لیکن کسی وجہ کے بغیر انہیں ڈراپ کردیا گیا جس کے سبب بہت زیادہ مایوسی ہوئی اور منہ پر پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر خاموش احتجاج پر مبنی پوسٹ اسی فرسٹریشن کا نتیجہ تھی۔بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈ کے اس رویہ پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی تھی کہ کسی نے ان کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی تاہم اب انہیں امید ہے کہ پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان ان کے ساتھ انصاف کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے 2015ءمیں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اپنا 22 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کئی میچز میں کامیابی سے ہمکنار کرا چکے ہیں اور ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لہٰذا ان میں صلاحیت ہے کہ ان کی کمی پوری کرسکیں اور اگرچہ انہوں نے زیادہ تر کرکٹ برصغیر کی وکٹوں پر کھیلی ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی باؤنسی وکٹوں پر ان کی کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں جہاں وہ زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا