03:16 pm
ہٹائے جانے کے بعد کوچ گرانٹ فلاور پھٹ پڑے

ہٹائے جانے کے بعد کوچ گرانٹ فلاور پھٹ پڑے

03:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات واپس لیے جانے پر سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور پھٹ پڑے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کرکٹ کی معروف عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں گرانٹ فلاور کا کہناتھا کہ ان کے معاہدے کی توسیع نہ ہونے کے پیچھے کچھ سا بق کرکٹرز کی لگائی بجھائی
، ٹی وی چینلوں پر بیٹھے ہوئے صحافیوں کی سازشوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں پائی جانے والی سیاست کا ہاتھ ہے۔ فلاور کا کہناتھا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ کو درست سمت میں لے کر چل رہے تھےاور کئی دہائیوں کے بعد پاکستان اپنی بیٹنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا۔فلاور نے مزید کہا کہ فخر زمان کو طویل عرصہ کرکٹ کھیلنی ہے تو انھیں اپنی بیٹنگ تکنیک میں موجود خامیوں کو درست کرنا ہوگا۔ بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے 48سالہ فلاور کا کہناتھا کہ بابر ان کی کوچنگ کے تحت کھیلنے والے پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں۔گرانٹ فلاور نے اپنے مستقبل کے بارے میں اچھی امیدیں ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ انھیں متعدد جگہوں سے آفرز ہوئی ہیں اور وہ اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرکے جلد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔ 

تازہ ترین خبریں