03:46 pm
ہاکی کو سائوتھ ایشین گیمز سے نکال دیاگیا، دفاعی چیمپئن قومی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم

ہاکی کو سائوتھ ایشین گیمز سے نکال دیاگیا، دفاعی چیمپئن قومی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم

03:46 pm

لاہور( آن لائن ) ہاکی شائقین کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ قومی ٹیم سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کرسکے گی۔یکم دسمبر سے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں شیڈول سائوتھ ایشین گیمز میں ہاکی کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گیمز کے منتظمین نے ہاکی سہولیات مناسب نہ ہونے کو جواز بناکر اسے ایونٹ کا حصہ بنانے سے انکار کردیاہے۔اب مجموعی طورپر 27 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے
جن میں ہاکی شامل نہیں ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے ہاکی ایونٹ کے اخراج کی تصدیق کی ہے، ان کا کہناہے کہ ہم نے چارماہ پہلے بھی سائوتھ ایشین گیمز کے آرگنائزر کو درخواست کی تھی کہ ہاکی کو فہرست سے نہ نکالا جائے لیکن ان کی جانب سے ہاکی ٹرف اور دوسری بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کو اس کو گیمز کا حصہ نہ بنانے کا موقف اختیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2016ئ� میں منعقدہ سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔