01:46 pm
 ڈین جونز پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہاں

ڈین جونز پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہاں

01:46 pm

لاہور(آن لائن) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی ہے۔
ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں