10:59 am
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا

10:59 am

ارڈز ( آن لائن) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ انگلش ٹیم نے 258 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 267 رنز کا ہدف دیا۔بین سٹوکس نے ڈٹ کر کینگروز بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔ سٹوکس 115 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں آ سٹریلوی ٹیم نےآ خری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان
 
میچ ڈرا ہو گیا۔ آرچر اور لیچ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین خبریں