12:09 pm
حسن علی کا نکاح سے پہلے دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے اپنے نکاح سے ایک دن پہلے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیاہے۔ کرکٹرحسن علی نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔ حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔کرکٹر شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود تھے۔فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔حسن علی نے گزشتہ روز لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔واضح رہے
کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباؤ ہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

تازہ ترین خبریں

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

 نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

 عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا

 کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ۔۔ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا