08:00 am
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

08:00 am

لاہور (نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جواب دے ہو گا ،
چیئرمین برطرفی ، گورننگ بورڈ کی تحلیل پر پارٹ 7 مبینہ طور پر نکال دیا گیا ہے ، پی سی بی کے 2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن ان چیف کے اختیارات تھے ۔ سابق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی ، ذکاءاشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا تھا تاہم اب نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس یہ اختیارنہیں ہو گا ۔

تازہ ترین خبریں