09:50 am
پی سی بی کا سری لنکن بورڈ کو سخت جواب دینے کا فیصلہ

پی سی بی کا سری لنکن بورڈ کو سخت جواب دینے کا فیصلہ

09:50 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے پر پی سی بی سری لنکن بورڈ سے شدید خفا ہے۔پی سی بی نے اس تمام معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بات کرنے اور احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا موقف ہے کہ یہ سیریز تو پاکستان کی ہوم سیریز ہے، اس سے متعلق سری لنکن وزیر کھیل کس حیثیت میں اعلان کر رہے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنا کسی وجہ کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار پر دونوں ممالک کے مابین ہونے والی سیریز منسوخ بھی ہو سکتی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں