10:46 am
قومی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کو تیار، دلہن کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی

قومی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کو تیار، دلہن کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی

10:46 am

اسلام آباد (این این آئی)قومی آل راونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ، عماد وسیم کی دلہن کی تصویر ناظرین کیلئے منظر عام پر آگئیں ۔عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائینگے،شادی کی تقریب 26اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، ذرائع نے بتایاکہ عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی۔آل رائونڈر اور اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت
 
نامے دئیے گئے۔

تازہ ترین خبریں