05:17 pm
ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پر حفیظ کا مداح کو دلچسپ جواب

ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پر حفیظ کا مداح کو دلچسپ جواب

05:17 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں حفیظ کوئی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حفیظ کو اپنا الوداعی ایونٹ کھیلنے کاموقع دیا جارہا ہے لیکن حفیظ کی اپنی ریٹائرمنٹ کی " چہ مگوئیوں " پر بالکل بھی کا ن نہ دھرنے کی روش نے ان کے ناقدین کو مایوس کر دیاہے۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تو ایک صارف نے حد ہی کردی اور سیدھے لفظوں میں کہہ ڈالا "
حفیظ بھائی ! آپ ٹیم کی جان کب چھوڑیں گے" ۔اس پر حفیظ نے اصل سوال کا جواب دینے کی بجائے صارف کو اس کی بھاری بھرکم جسامت کی وجہ سے موٹاپے کا طعنہ دے ڈالا اور کہا " جس دن آپ زیادہ کھانا چھوڑ دیں گے۔ موٹوبھائی ، چلو یہی سودا کر لیتے ہیں"

تازہ ترین خبریں