12:14 pm
حسن علی کی نئی نویلی دلہن نے پیشگوئی کی تو شاداب خان نے اچھے مسلمان ہونے کا ثوت دیتے ہوئے کیا جواب دیا

حسن علی کی نئی نویلی دلہن نے پیشگوئی کی تو شاداب خان نے اچھے مسلمان ہونے کا ثوت دیتے ہوئے کیا جواب دیا

12:14 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو نے سپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی کردی۔حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا ہے کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔حسن علی کی شادی کےموقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، جب اللہ کی رضا ہو گی ،
والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔ یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر حسن نے بھی گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ” شاداب،تم نے کہا تھا کہ میری شادی کے بعد تم دولہا بنوں گے،اب مجھے تمہارے دلہا بننے کا انتظار ہے“۔

تازہ ترین خبریں