11:46 am
وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ ملنے کا واضح امکان، سابق کپتان سڈنی سے لاہور ..

وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ ملنے کا واضح امکان، سابق کپتان سڈنی سے لاہور ..

11:46 am


لاہور : وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ ملنے کا واضح امکان، سابق کپتان سڈنی سے لاہور پہنچ گئے، ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ اور ہیڈ کوچ دونوں عہدوں کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس سڈنی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ ملنے کا واضح امکان ہے۔ وقار یونس نے کچھ روز قبل ہی باولنگ اور ہیڈ کوچ کے عہدوں کیلئے پی سی بی کو درخواست دی تھی۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ مصباح الحق ہیڈ کوچ کے امیدوار ہیں۔ مصباح الحق نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو کر ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچنگ عملے کو فارغ کر دیا ہے اور اب نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش جاری ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ کی پوزیشن کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور سابق آسٹریلیوی بلے باز ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔58 سالہ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ایسا پیغام جاری کیا ہے جس نے شائقین کرکٹ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ڈین جونز ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں تاہم اس میں کتنی حقیقت ہے؟ اس کا اندازہ تو پی سی بی کے اعلان کیساتھ ہی ہو گا۔ ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے“۔ ڈین جونز کو اکتوبر 2017ءمیں افغانستان کرکٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھااور وہ اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں جس نے ان کی کوچنگ کے دوران دو مرتبہ 2016ءاور2018ءمیں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈین جونز کا اشارہ وقار یونس کے کوچ بننے کی طرف تھا۔

تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے