12:32 pm
صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے جشن آزادی کپ کبڈی سیریز کا آغازہوگیا

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے جشن آزادی کپ کبڈی سیریز کا آغازہوگیا

12:32 pm

پشاور: خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کپ کبڈی سیریزکا آغازہوگیا،ایونٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر ٹائون ٹوکے نائب ناظم ٹائون ٹونعیم علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ بری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے،جنہوںنے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
 
ٹائون ٹوکے نائب ناظم نعیم علی شاہ کے تعاون سے منعقدہ پشاورکے مضافاتی علاقہ ککڑگراں میں کھیلی جانیوالی سیریزکے پہلے روز میچ میں نوشہرہ ڈسٹرکٹ اور شکرہ پورہ کی ٹیموںکے مابین مقابلہ ہوا،جس میں شکرہ پورہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے مدمقابل نوشہرہ کی ٹیم کو32-30پوائنٹس سے شکست دیکر سیریزمیں ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سلطان بری نے بتایاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکے مضافاتی علاقوںمیں روایتی کھیل کبڈی کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پشاور میں کبڈی ٹورنامنٹ کا آغازہوتاہے تو ہزاروں کی تعدادمیں تمشائی ان میچزکے دیکھنے کیلئے آتے ہیں جس سے میچ کا مزہ دوبلاہوتاہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھر پور جذبے سے کھیلنے لگتے ہیں،انکاکہناتھاکہ لوگوںکے جذبے سے بخوبی اندازہ ہوتاہے کہ صوبے میں روایتی کھیل کبڈی کو آج بھی پسندکیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی قیادت میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کی کوشش ہوتی ہے کہ کبڈی کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منقد ہوں اور اس کھیل کو پہلے سے زیادہ مقبول کے طور پر سامنے لایاجاسکے،اور اللہ کافضل ہے کہ اس کوشش میں ہم کافی حدتک کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کبڈی سیریز کے فائنل میچ میں ڈی جی سپورٹس ڈائریکریٹ خیبر پختونخوااسفندیار خٹک مہمان خصوصی ہونگے ،جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کرینگے ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا