06:28 am
کیریئر میں 7000سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ باﺅلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیریئر میں 7000سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ باﺅلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

06:28 am

کنگسٹن : ’سس‘ کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر نے 85 سال
 کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ دو ہفتوں کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیسل رائٹ طویل عمر تک کھیلنے کے حوالے سے اپنے ملک کے سب عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی کے دنوں میں باربڈوس کی نمائندگی کی اور گیری سوبرز اور ویس ہال کے ہمراہ باﺅلنگ کی لیکن پھر 1959ءمیں اپنا پروفیشنل کیرئیر بنانے کیلئے انگلینڈ منتقل ہو گئے۔
 
خبر رساں ادارے کے مطابق 70 اور 80 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ پیس اٹیک جوڑی جوئل گارنر اور رچرڈز کے ساتھ کھیلنے والے سس اپنے 60 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 7000 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ سس رائٹ اپنے کیرئیر کے دوران 5 سیزنز میں 538 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں یعنی انہوں نے ہر 27 گیند بعد وکٹ حاصل کی۔اپنے طویل ترین کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے انگلش اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سس رائٹ کا کہنا تھا کہ کاش میں آپ کو اپنے سٹمنا کے حوالے سے بتا سکتا لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر میں ایمانداری سے بتاﺅں تو میں ہر چیز کھاتا ہوں لیکن شراب نوشی بہت کم کرتا ہوں، صرف بیئر پیتا ہوں۔اپنی فٹنس کے حوالے سے سس رائٹ نے بتایا کہ مجھے گھر پر بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں فارغ اوقات میں یا تو واک کرتا ہوں یا پھر گیراج میں کام کرتا ہوں۔سس رائٹ کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں 20 لاکھ کے لگ بھگ میچز کھیلے ہیں۔طویل ترین کرکٹ کیرئیر رکھنے والے سسل رائٹ 7 ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبریں