06:30 am
شاہد آفریدی کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایل او سی جانے کا اعلان

شاہد آفریدی کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایل او سی جانے کا اعلان

06:30 am

شاہد آفریدی کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایل او سی جانے .. لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں بوم بوم آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کے ستائے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی جانے کا اعلان کردیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاں گا، کراچی والے بھی مجھے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جوائن کریں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاں گا،۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔