08:15 am
شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا،ہندوستان بھر میں ہنگامہ برپا

شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا،ہندوستان بھر میں ہنگامہ برپا

08:15 am

لاہور( آن لائن )گوتم گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ شخص ہے، شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے بھارتی کرکٹر سے متعلق خیالات کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کی سرعام ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کا ایک بیان ٹوئٹ کیا ہے کہ جس میں گوتم گھمبیر سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ایک انتہائی کمزور
 
اور بے حد خوفزدہ قسم کا شخص ہے۔آفریدی کے اس ٹویٹ نے گوتم گمبھیر کو حواس باختہ کردیا جنہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ساتھیوں،اس تصویر میں شاہد آفرید ی اس وقت شاہد آفریدی سے پوچھ رہا ہے کہ اس وقت شاہد آفریدی کو شاہد آفریدی کو شرمندہ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہئے ،تو اب یہ بات ثابت ہوچکی کہ شاہد آفریدی ابھی تک میچور نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین خبریں