03:27 pm
ڈی جی آئی ایس پی آر کا احمد شہزادکے ساتھ بنی ہوئی سیلفی پر دلچسپ تبصرہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا احمد شہزادکے ساتھ بنی ہوئی سیلفی پر دلچسپ تبصرہ

03:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسیک) کرکٹر عماد وسیم کی شادی پر قومی کھلاڑیوں کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت کئی اہم قومی شخصیات نے شرکت کی۔اس اہم موقع پر سیلفی کنگ احمد شہزاد بھی موجود تھے جنھوںنے ہمیشہ کی طرح موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان اور پاکستانیوں کی ہر دلعزیز شخصیت میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ سیلفی بنائی۔ اور پھر بنا کچھ دیکھے بھالے ہی اسے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پرڈال دیا ۔ساتھ میں میجر جنرل آصف غفور کے بارے کچھ تعریفی کلمات لکھ دیے۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ میجر جنرل آصف غفور کا آدھے سے زیادہ چہرہ غائب ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس تصویر کو دیکھ کر احمد شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ " آپ سے زیادہ اچھی سیلفی کوئی بھی نہیں لے سکتا" میجر جنرل آصف غفور نہ صرف پاک فوج کے ایک ایسے قابل آفیسر ہیں جن کی تعریف بھارت کی اعلیٰ فوجی شخصیات بھی کرتی ہیں بلکہ ان کی مزاح کی حس بھی بہت زبردست ہے۔ لوگ اس تصویر اور اس کمنٹ پر بہت زیادہ محظوظ ہورہے ہیں۔